جہلماہم خبریں

جہلم میں انوکھا فراڈ، الیکشن کے لئے بک کرائی گئی گاڑیاں واپسی پر غائب

جہلم: رینٹ اے کار والوں کے ساتھ انوکھا فراڈ ،شہریوں کو کروڑوں کا ٹیکہ ،رینٹ اے کار سے درجنوں گاڑیاں الیکشن مہم کے لئے بک کی گئیں،واپسی پر کورا جواب۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے معروف رینٹ اے کار سے الیکشن مہم کے نام پر درجنوں گاڑیاں سیلف پر لی گئیں ، 25 جولائی کوالیکشن مہم کے اختتام پر رینٹ اے کار کے مالک نے گاڑیوں کی واپسی اور کرایہ کی بابت رابطہ کیا تو بااثر سیاسی جماعت کے کارندے نے کرایہ کی ادائیگی اور گاڑیوں کی و اپسی کے لئے 2/4 روز کا وقت مانگ لیا۔

اس طرح مقرر ہ معیاد کے بعد جب دوبارہ گاڑیوں کی واپسی اور کرایہ کی بابت رابطہ قائم کیا گیا تو خافظ آباد کے بااثر افراد نے گاڑیاں اور کرایہ ادا کرنے کی بجائے ٹال مٹول شروع کر دی ۔

رینٹ اے کار کے مالک نے کھوج لگایا تو معلوم ہوا کہ تمام کی تمام گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں ، اس طرح حافظ آباد کے نوسر بازوں نے جہلم کے سادہ لوح رینٹ اے کار کے مالک کو کروڑوں روپے کا چونا لگادیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button