جہلم

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور تمام تاجر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران جہلم

جہلم: کشمیریوں کے ساتھ مرکزی انجمن تاجران کے تاجر اظہار یکجہتی کر کے ان کے ساتھ محبت کا مظاہر ہ کریںگے۔

ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے راہنما خواجہ محمد آصف جاوید ،محمد عارف چوہدری،چوہدری محمد شعیب ،الحاج ظہور عالم بٹ،شیخ محمد احسان،شوکت سلیم،طاہر ایوب سیٹھی،طارق محمود دول نے آج تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہود نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اس لیے حل نہیں کیا تاکہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکے جبکہ بھارت امریکہ کی آشیر باد پر آئے دن لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے ایک طرف پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہا ہے دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو شہید کر کے اپنے ظالمانہ اقدام کو فروغ دے رہا ہے جبکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور تمام تاجر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی کشمیر کمیٹی جو کہ ملک کے وسائل تو استعمال کر رہی ہے لیکن وہ خاموش تماشائی نہ بنیں اس کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے تاکہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button