جہلم

امام اہلسنت امام احمد رضا بریلویؒ نے اپنی پوری زندگی اسلام اور شعائر اسلام کے احیاء کیلئے وقف کی۔ خلیل حسین

جہلم: امام اہل سنت امام احمد رضا بریلوی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی اسلام اور شعائر اسلام کے احیاء کے لئے وقف کی اس راستے میں جو بھی رکاوٹیں اور مصیبتیں درپیش آئیں ، آپ نے ان کے خوف سے حق گوئی سے دریغ نہ کیا۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں کے وفد سے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلویؒ کی ذات ہمہ صفات تھی ، آپ ؒ نے جس میدان میں بھی قدم رکھا دنیاء نے آپؒ کو اسی میدان کا شہسوار مانتے ہوئے سمجھا کہ آپؒ نے اس فن کے حصول کے لئے تمام زندگی وقف کی۔
انہوں نے کہا کہ علم ہیبت ، توقیت، جفر، فقہ ، حدیث ، فلسفہ ، سائنس وغیرہ کے نہ صرف ماہر تھے بلکہ ہر فن میں خداد ادعلمی و تحقیقی صلاحیتوں کے مالک تھے اور ہر فن میں ایک نئے انداز و فکر و بیان سے کتا ب تحریر فرما کر دنیا میں اپنے قلم کا لوہا منوایا، اسی طرح نعت گوئی میں آپؒ امتیازی شان کے مالک تھے آپؒ عشق رسول ﷺ میں سرشار تھے آپؒ کی تصانیف میں بھی عشق رسول ﷺو محبت رسول ﷺ کے ایمان افروز جلوے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ ؒ کا کلام فصاحت و بلاغت، لطائف و نزاکت اور سلاست وروانی کا اعلیٰ نمونہ ہیں، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ علمائے حق اور مشائخ عظائم و صوفیا ئے کرام میدان عمل میں نکلیں اور حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کی اتباع کرتے ہوئے حق و صداقت کا علم بلند کریں اور دین اسلام کو سربلند کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button