جہلم

احسان الٰہی شاکر کی چودھری ظفر اقبال سے ملاقات، نئی تعلیمی پالیسی کیلئے تجاویز پر مبنی 11نکات پیش کیے

جہلم: پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری احسان الٰہی شاکر نے ممبر پنجاب اسمبلی چودھری ظفر اقبال سے ملاقات کرکے نئی تعلیمی پالیسی کے لیے تجاویز پر مبنی اپنے 11نکات پیش کیے اور جہلم کے اساتذہ کے اہم مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

یہ تجاویز انھوں نے اساتذہ،افسران اوراساتذہ تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد تیار کی ہیں ۔ممبر پنجاب اسمبلی چودھری ظفر اقبال نے نئی تعلیمی پالیسی کے لیے ان 11نکات کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تعلیمی پالیسی بناتے وقت ہم ان نکات کو مدنظر رکھ کر ایک بہت اچھی تعلیمی پالیسی سامنے لائیں گے اور اساتذہ کو معاشرے میں ان کا جائز مقام ضرور دلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button