جہلم

جہلم شہر کی سڑکوں پر قائم مچھلی کے اسٹال شہریوں کے لیے بیماریوں کا باعث بننے لگے

جہلم: اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم مچھلی کے اسٹال شہریوں کے لیے بیماریوں کا باعث بننے لگے ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی سرپرستی میں بااثر ریڑھی بانوں نے دکانیں سجالیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی مختلف سڑکوں ، چوک چوراہوں منڈی موڑ، محمدی چوک، قبرستان چوک ، تحصیل روڈ ، بلال ٹاؤن ، جادہ و دیگر جگہوں پر مچھلی باربی کیو ،برگر،شوارمااور سینڈوچ کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرپرستی میں بااثر دکانداروں نے مختلف دکانات، ریڑھیوں پر سٹال لگالئے جس پر مضر صحت اور غیر معیاری گھی میں مچھلی فرائی کر کے معصوم شہریوں کی صحت سے کھیلنا شروع کررکھا ہے۔
غیرمعیاری ، گھی و کوکنگ آئل کا استعمال کئی کئی روز تک کیا جاتاہے اس کے علاوہ غیرمعیاری چکن اور مضر صحت کیچپ مایونیز کا استعمال باربی کیوبرگر ،شوارما میں کھلے عام جاری ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ان تمام دکانداروں کے سٹالز پر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ناقص و غیر معیاری باسی مضر صحت مچھلی فروخت کرنے والوں کو چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے جس کیوجہ سے درجنوں کے حساب سے مچھلی فروشوں نے اپنے ٹھیئے قائم کر رکھے ہیں اور سادہ لوح شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button