جہلم

عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ چوہدری اللہ نواز

جہلم: عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،کیونکہ خادم اعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی ادارے بحال کر کے عوام کو جو ریلیف دیا ہے ہم بحیثیت ٹیم ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کر اس کی تعمیل کریںگے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل بدلوٹ چوہدری اللہ نواز نے گزشتہ روز ضلع کونسل کے دفتر میں اپنے تعمیراتی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلیال سے بوجھی گوڑھا تک ایک کروڑ روپے سے سڑ ک مکمل کیا جارہی ہے جبکہ قلعہ روہتاس کے اندر رہائش پذیر آبادی کیلئے 20لاکھ روپے سے نالیاں اور گلیاں تعمیر کی جارہی ہیں۔

چوہدری اللہ نواز نے کہا کہ ڈھوک کنیال اور ڈھوک نگیال میں 30لاکھ روپے کے تعمیراتی کام کروائے جارہے ہیں اسی طرح ریحانہ منڈا میں 1لاکھ 20ہزار روپے کے ترقیاتی کام جبکہ ملوٹ میں 10لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعمیراتی کام علاقہ کی معززین کی نگرانی میں مکمل ہو رہے ہیں تاکہ معیار میں کوئی کمی نہ رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button