دینہاہم خبریں

مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں نے نئی حکومت کو بدنام کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع

دینہ: مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں نے تحریک انصاف کی صوبائی و وفاقی حکومت کو بدنام کرنے اور عوام میں ان کے خلاف نفرت پیداکرنے کے لئے گھٹیا ترین ہتھکنڈے استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا ۔پنجاب بھر میں ن لیگ کے چیئرمینوں کو زبانی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ عید الاضحی کے ایام میں صفائی کے انتظامات میں حصہ لینا اور گندگی پھیلنے پر اپنے کارکنوں کے ذریعے پراپیگنڈہ کرنا ہے کہ یہ نیا پاکستان اور تبدیلی ہے ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں نے اپنی وفادار بیوروکریسی کے زریعے بھی یہ کام شروع کرادیا ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے جگہ جگہ قائم ہونے والی غیر قانونی بکر منڈیوں میں بھی صفائی ستھرائی کے انتظامات نہیں کروائے جا رہے ، جس کی واضح مثال یونین کونسل ،تحصیل اور ضلعی سطح پر قائم ہونے والی ان غیر قانونی میویشی منڈیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنا ہے یہ بھی پلاننگ کی گئی ہے کہ عید کے تینوں دنوں میں قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں ، چارہ اور دیگر آلائشیں اٹھا کر تلف نہ کی جائیں۔

لیگی چیئرمینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کے حوالے سے کوئی اجلاس بلوائیں نہ ہی کسی قسم کا تعاون کریں، کوئی مسئلہ لیکر آئے تو کہا جائے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ترقیاتی کام بندکرادیئے ہیں ۔اس طرح نیا پاکستان اور تبدیلی کو ناکام بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button