ڈومیلی

حکومت طوفانی بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہونے والے کسانوں کی مدد کرے۔ ڈاکٹر قاسم محمود

ڈومیلی: طوفانی بارش اور شدیدژالہ باری سے گندم کی تیارفصل تباہ ہوئی، حکومت کوچاہیے کہ متاثرہ کسانوں کی مدد کرے، اس شدید ژالہ باری سے ڈومیلی کے دوردراز علاقے زیادہ متاثر ہوئے، تیار فصل پوری تباہ ہوئی، بارش سے بھی نالوں کے قریب والی فصلیں بھی متاثر ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید ژالہ باری ضلع جہلم کے کئی علاقے بھی متاثر ہوئے جس میں تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی اور گردونواح بہت ذیادہ متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تیارگندم کی فصلیں ژالہ باری تباہ ہوچکی ہیں، کسان پوراسال محنت کرکے اپنی گندم کی فصل سے سال گزاراکرتے ہیں،ڈومیلی کے زیادہ علاقوں کے کسانوں کی روزی کاشت پرہی ہے،اور گندم کی فصلوں میں محنت کرکے اپنااور بچوں کاپیٹ پالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارایہی مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ،حکومت پنجاب سے کہ ان غریب کسانوں کی مدد کی جائے تاکہ ان کے نقصان کا ازالہ ہوجائے اور دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑے ہوجائیں اوراگلے سال کیلئے دوبارہ سے محنت شروع کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button