پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں جاری، جعلی سبز نمبر پلیٹ والا موٹر سائیکل سوار گرفتار

پنڈدادنخان میں پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں جاری، جعلی سبز نمبر پلیٹ والا موٹر سائیکل سوار گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پی ایچ پی راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر پی ایچ پی کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی محمد سجاد اے ایس آئی رستم عباس اور خالد گجر معمول کی گشت پر تھے کہ ہرن پور سے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار پنڈدادنخان کی طرف آ رہا تھا۔

نائچ سٹاپ کے نزدیک محمد طاہر ولد محمد رفیق سکنہ مڈھ موڑ تحصیل بھیرہ کو روک کر سبز نمبر پلیٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی لیکن وہ کوئی تسلی بخش جواب نا دے سکا جس کی وجہ سے بجرم 97۔اے ایم وی او 279ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کرا کے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button