جادہ سروس روڈ پر کھڑا گندہ پانی میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کو منہ چڑھانے لگا

0

جہلم: جادہ سروس روڈ پر کھڑا گندہ پانی میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کو منہ چڑھانے لگا ، بند نالوں سے نکلنے والا گندہ پانی مسافروں سمیت اہل علاقہ کے وبال جان بن گیا ، بدبو دار گندا پانی سروس روڈ پر جمع ہونے سے دکانداروں سمیت رہائشی شدید ذہنی کوفت میں مبتلا، دکانداروں و رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند سال قبل جی ٹی روڈ کی مرمت تو کی گئی لیکن اس سے ملحقہ سروس روڈ کو نا مکمل چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے سروس روڈ پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم نالوں سے نکلنے والا گندہ پانی شہریوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں سروس روڈمیں پڑنے والے گہر ے گڑھوں کیوجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی ندی نالوں کی منظر کشی کر رہا ہے۔

جادہ کے مقام پرقائم بس و ویگن سٹینڈ پرمسافر وں کے کپڑے و دیگر سامان اس گندے پانی کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دوسرے شہروں سے آنے والی خواتین ، بچے ، بزرگ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی کارکردگی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں ، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہری ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم نالوں کی صفائی کا انتظام کریں تاکہ سروس روڈ پر کھڑا ہونے والے گندے پانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.