دینہ

قومی شناختی کارڈ پر موبائل نمبر اور بلڈگروپ کا اندراج کیا جائے۔ قومی حلقے

دینہ: قومی شناختی کارڈ پر موبائل نمبر اور بلڈگروپ کا اندراج کیا جائے،اس سے بہت سی مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ عوامی حلقوں کا وزارت داخلہ سے مطالبہ

تفصیلات کے مطابق دینہ کے سیاسی،سماجی،عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ پر موبائل نمبر اور بلڈ گروپ کے سپیشل خانے بنائے جائیں،کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ کسی حادثے یا گمشدہ شناختی کارڈ ملنے کی صورت میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شناختی کارڈ پرموبائل نمبر اور بلڈ گروپ کے اندراج سے ورثاء کو فوری اطلاع ممکن ہو جائے گی،متاثرہ شخص کو بھی آسانی ہو جائے گی۔ان عوامی حلقوں نے وزرات داخلہ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button