دینہ

چوہدری سلیم انور کسانہ جہلم فورم کی تحصیل دینہ برانچ کے آرگنائزنگ کوآرڈینیٹرمقرر، عہدے کا حلف اٹھا لیا

دینہ: ضلع جہلم میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جہلم فورم کی طرف سے چوہدری سلیم انور کسانہ کوکوآرڈینیٹر تحصیل دینہ برانچ مقرر کیا گیاجس کا نوٹیفکیشن چوہدری الیاس گوندل چیف آرگنائزر جہلم فورم نے ساتھیوں کی مشاورت سے جاری کیا، ڈاکٹر عصمت جاوید ملک صدر جہلم فورم نے چوہدری سلیم انور کسانہ سے حلف لیا۔

بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جہلم فورم ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے کہا یہ بات باعث مسرت ہے کہ دینہ میں سماجی و فلاحی خدمات کے حوالہ سے اپنی الگ پہچان رکھنے والے چوہدری سلیم انور کسانہ صدر وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور ڈائریکٹر شعور ویلفیئر مفتیاں دینہ اب ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔

انھوں نے تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ وہ نہ صرف خود بھی جہلم فورم دینہ برانچ کے ممبر بنیں بلکہ پاکستان میں مقیم اپنے خاندان کے افراد کو بھی جہلم فورم دینہ برانچ کا ممبر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی تحصیل کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے کہا کہ جہلم فورم، جہلم شہر میں مخیرحضرات کے تعاون سے لاتعداد فلاحی کام سرانجام دے رہا ہے جن میں قبرستان کی صفائی، الطاف پارک کی صفائی و بحالی سر فہرست ہیں۔

اپنے خطاب میں چوہدری سلیم انور کسانہ نے کہا کہ اب جہلم فورم کے پلیٹ فارم سے اپنی ٹیم کے ساتھ تحصیل دینہ میں آپ کی توقعات سے بڑھ کر فلاحی کام سر انجام دوں گا۔

انھوں نے کہا کہ شعور ویلفیئر سنٹر مفتیاں دینہ جس کی بلڈنگ تقریباً مکمل ہے، میں غریب، بیوہ، ناداراورمستحق افراد کے لئے صحت کی تمام سہولیات ادویات بالکل فری میسرہوں گی۔غریب اور یتیم بچیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے دستکاری اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سپیشل افراد کے لئے ویل چیئر پروگرا م بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات او ر مختلف ادروں کے تعاون سے بیوہ اور معذور افراد کو ماہانہ راشن کی فراہمی بھی جاری ہے۔پینے کے پانی کے حوالہ سے پورے ضلع جہلم میں ’’صد قہ آب‘‘ پراجیکٹ پرکام کر رہے ہیں۔

تقریب میں چوہدری غلام احمد زمرد انٹرنیشنل آرگنائزنگ کوآرڈینیٹرجہلم فورم، چوہدری عبدالرفیق کنتریلی، فرشاد کیانی،جمیل بھٹی، سید طاہرشاہ ایڈووکیٹ، اشفاق احمد، رفعت کیانی، خضر کیانی، ارشاد احمد، طاہر برلاس، چوہدری شریف، افتخا ر حسین ملک، حافظ محمد وسیم انور، محمد الیاس کھوکھر، طاہر محمود الحسن، میاں محمد اسرار، چوہدری صفدر کھوکھا، راجہ جواد، امجد سیٹھی، سید توقیر آصف شاہ، ڈاکٹر ظہیراحمد بٹ، محمد ارباب اورجہلم اور گردونواح کے کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button