پنڈدادنخان

میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کرپشن کا گڑھ بن گئی، شہر بھر میں غیرقانونی نقشہ کے عمارتوں کا انکشاف

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کرپشن کا گڑھ بن گئی، عرصہ دراز سے ایم او پی کی سیٹ خالی، شہر بھر میں غیر قانونی نقشہ کے عمارتوں کا انکشاف، شہری گھروں دکانو ں کے نقشے پاس کروانے کے لیے رل گئے، تحصیل بھر میں غیر قانونی بغیر نقشوں کی تعمیرات جاری۔ ذرائع

تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں عرصہ دراز سے MOPکی سیٹ خالی ہے، بلڈنگ انسپکٹر بھی دفتر تک محدود میونسپل آفیسر پلاننگ نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شہری جگہ کا نقشہ پاس کروانے کے لیے رل گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر و عملہ نے میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحصیل بھر میں غیر قانونی بغیر نقشوں کی تعمیرات جاری ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ شہری اپنی جگہ کا نقشہ پاس کروانے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، بعض لوگوں کو متعلقہ کام کے لیے گھنٹوں کا سفر طے کرکے جہلم کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے استدعا کی ہے کہ میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں MOPکی خالی سیٹ پر قابل افسر تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے اور تحصیل بھر میں بغیر نقشوں کے تعمیر کی گئی عمارتوں اور دکانوں کے آگے بڑھائے گئے شیڈ اور ٹھیلوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button