دینہ

دینہ نوجوان مصورہ کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، ڈی سی نے آئل پینٹنگ سے تیار فن پاروں کو سہراہا

دینہ: دینہ کی نوجوان مصورہ فائقہ حمزہ کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ سے ملاقات، ڈپٹی کمشنر نے آئل پینٹنگ سے تیار فن پاروں کو سہراہا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دینہ کی نوجوان مصورہ فائقہ حمزہ نے جہلم میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے فائقہ حمزہ کی آئل پینٹنگ سے تیارفن پاروں دیکھا اور سہراہا۔
ڈپٹی کمشنر نے جہلم میں بہت جلد فن پاروں کی نمائش کیلئے تقریب منعقد کروانے کا بھی کہا۔
سیف انورجپہ نے کہا جہلم کی دھرتی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے آج کل کی نوجوان نسل میں ہر قسم کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے اگر حکومت تھوڑی سی مزید ان پر محنت کرے تو کل یہ ضلع اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔امید ہے ہم سب اور حکومت بھی ان نوجوانوں کو ہر سہولت دینے میں پوری کوشش کریں گے۔
فائقہ حمزہ کی آئل پینٹنگ سے تیار فن پاروں کی نمائش کچھ دن پہلے پنجاب آرٹس کونسل مری ہوئی اسکے بعد انکو مزید پذیرائی ملی۔
فائقہ حمزہ کا کہناتھا کہ یہ سب میری ماں اور شوہر کی محنت ہے جنہوں نے مجھے پورا سپورٹ کیا اور آج میں اس مقام پر موجود ہوں کہ میری پینٹنگ دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگ آتے ہیں میرے کام کو بھی سہراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button