سوہاوہاہم خبریں

راجہ یاور کمال کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، دینہ اور سوہاوہ کو درپیش مسائل پر گفتگو

سوہاوہ: ایم پی اے راجہ یاور کمال کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، ملاقا ت میں تحصیل دینہ و سوہاوہ کو درپیش مسائل پر گفتگو ،ایم پی اے راجہ یاور کمال نے منگلا روڈ ،ٹی ایچ کیو،واٹر سپلائی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ،وزیر اعلی پنجاب نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورے کی دعوت کو قبول کیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم پی اے راجہ یاور کمال نے پنجاب ہاؤس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد ایم پی اے راجہ یاور کمال نے سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو علاقہ کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس میں منگلاروڈ دینہ ،ٹی ایچ کیو ،واٹر سپلائی و دیگر مسائل شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کروائی اور وزیراعلی پنجاب کو دینہ و سوہاوہ آمد کی دعوت دی جس کو انھوں نے قبول کیا اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں آنے کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button