جہلم

برائلر گوشت کے سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل، شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے

جہلم: برائلر گوشت کے سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل، شہری موزی امراض کا شکار ہونے لگے، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی ، شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم برائلر گوشت کے سیل سنٹرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
مذکورہ برائلر سیلز پوائنٹ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے اور یہ باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر مردہ مرغیوں کا گوشت بھی فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے۔
برائلرسنٹرز پر کئی کئی گھنٹے پڑے رہنے والی مرغیوں کے گوشت پر نہ صرف زہریلی گردوغبار جم جاتی ہے بلکہ مکھیاں بھی بھنبھناتی رہتی ہیں تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کا قانونی کارروائی نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہے۔
اندرون شہر میں موجود بیشتر برائلر سیل پوائنٹس گندے نالوں پر قائم ہیں اور آس پاس آوارہ کتے ، بلیاں غول کی صورت میں بیٹھے نظر آتے ہیں ، جن پر بیٹھنے والی مکھیاں کھلے گوشت کو مزید زہریلا بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
متعلقہ اداروں کی پراسرار خاموشی سے دلبررداشتہ شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button