جامعہ لطفِ بشیر شاہ جی ساگری میں درسِ نظامی کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا

0

دینہ: جامعہ لطفِ بشیر شاہ جی (ساگری،دینہ)میں درسِ نظامی کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔گزشتہ روز اس سلسلے میں جامعہ ہذا میں محفل پاک کا اہتمام کیا گیا۔محفل پاک کی صدارت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے فرمائی،اہلِ علاقہ سمیت دور دراز سے مشائخِ عظام، علماء کرام سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد میں شرکت،مہمانِ خصوصی علامہ مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی آف باولی شریف نے خصوصی خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ لطفِ بشیر شاہ جی (ساگری،دینہ)میں درسِ نظامی کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا،اس سلسلے میں خوبصورت محفلِ پاک کا اہتمام کیا گیا،محفلِ پاک کی صدارت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری(سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف) و (ناظمِ اعلیٰ جامعہ ہذٰا) نے فرمائی۔

مہمان خصوصی علامہ مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی آف باولی شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی،آپ کا کہنا تھا کہ درسِ نظامی کا علم دراصل ہمیں علومِ قرآن سمجھنے کے قابل بناتا ہے۔درسِ نظامی کا علم حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

صدارتی خطبہ دیتے ہوئے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ اس جامعہ کی بنیاد میرے والد محترم پیر سید بشیر شاہ جی ؒ نے رکھی اورمجھے اللہ نے یہاں باقاعدہ درسِ نظامی کی کلاسز شروع کرنے کی توفیق بخشی، میں اس پر اللہ عزوجل کا بے حد شکر گزار ہوں،اہلِ علاقہ نے جس طرح اس کا خیر مقدم کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے،میری درخواست ہے کہ آپ اہلیانِ علاقہ اپنے بچوں کو درسِ نظامی میں داخلہ دلوائیں تا کہ آپکی اولادیں پر فتن دور اپنے آپ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال سکیں۔

دیگر مہمانانِ گرامی میں پیر سید جاوید اقبال شاہ، علامہ جنید انصاری،علامہ سفیر اختر،علامہ عثمان بشیر نقشبندی،قاری محمد علی لطفی،قاری شاہد کریم نقشبندی،قاری نعمان انور قادری ،محمد دلنواز قادری شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.