جہلم

جہلم شہر و گردونواح میں موسم کی تبدیلی کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جہلم: شہر و گردونواح میں موسم کی تبدیلی کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تجاویز دینا شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں موسم کی تبدیلی کے سبب شہری بالخصوص بچے، بزرگ ناک ، گلے، اورسانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔
ڈاکٹرز کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ وہ ننگے جسم کھلے آسمان تلے نہ سوئیں۔ پانی ٹھنڈا استعمال کرنے کی بجائے تازہ پانی استعمال کریں اور منہ کو گردوغبار سے بچانے کے لئے فیس ماسک کا استعمال کریں ، بیماری کی صورت میں فوری اپنے معالج سے رجوع کریں۔
ڈاکٹرز کے مطابق نزلہ ،زکام، کھانسی،معمول کی بیماریاں ہیں۔البتہ ملیریا اور ٹائیفائیڈ کی صورت میں ہر ممکن فوری طبی امداد لینی چاہیے اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button