جہلماہم خبریں

موجودہ مہنگائی نے عام آدمی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، راجہ محمد اسد خان

جہلم: مہنگائی نے نچلے اور متوسط طبقے کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، ہر روز ہم یہ سنتے ہیں کہ کسی اور چیز کی قیمت بڑھ چکی ہے، پٹرول، گیس، بجلی، گھریلو سلنڈر، کھانا پکانے کا تیل، چینی، آٹا، سبزیاں، دالیں، دوائی، انڈے، دودھ اور دیگر تمام بنیادی ضروریات قیمتوں میں بڑھ گئیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قیمتوں پر قابو پانے کے بجائے اس کا الزام سابقہ حکومتوں پر ڈالتی ہے۔ لوگ اب اس بیانیے پر یقین نہیں کرتے ہیں لہٰذا حکومت کو افراط زر پر قابو پانے میں سنجیدہ ہونا چاہئے اور لوگوں کو ریلیف دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں اضافے سے عام آدمی کی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے ہر انسان غریب ترین ہوتا جارہا ہے اور حکومت صرف باتوں سے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ راجہ محمد اسد خان نے کہاکہ مہنگائی کے خاتمے کے موجودہ حکومت کو پالیسیاں بنا کر ان پر عملدرآمد بھی کرنا ہوگا تبھی جا کر مہنگائی ختم ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button