جہلم

منشیات کی روک تھام کیلئے تمام ادارے معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: منشیات کے استعمال کی روک تھام اور اس کے عادی افراد کی بحالی کے لئے معاشرہ اور حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے اور اس کی وجہ سے ایچ آئی وی ایڈز نہ پھیلے ،این جی او نئی زندگی ڈی ایچ کیو جہلم کی انظامیہ کے ساتھ مل کرایچ آئی وی کے کنٹرول کے لئے کام کریگی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے ان خیالات کا اظہار ایڈز کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی او انفارمیشن عثمان احمد، ڈائریکٹرنئی زندگی توصیف شاہ ، انٹر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عاطف چوہدری، ڈسٹرکٹ مینیجر نئی زندگی احمد رضا اور دتگرموجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے غیر سرکاری تنظیمیں، سول سوسائٹی، ہیلتھ کے ادارے ، کارپوریٹ سیکٹر اور میڈیا آگے بڑھے اور معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے گی اور منشیات کے خاتمہ، عادی افراد کی بحالی کے لئے کام کر نے والے سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button