کشمیر کالونی جہلم میں درخت کاٹنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان کو گرفتار

0

جہلم: مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے درختوں کی کٹائی کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے کشمیر کالونی جہلم میں درخت کاٹنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا کر ملزمان کو گرفتار کروایا ہے اور متعلقہ محکمہ نے کٹے ہوئے درختوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کالونی جہلم میں ماحول دشمن عناصر کی جانب سے درختوں کی کٹائی پرڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے محکمہ جنگلات کے افسران اور تحصیلدار جہلم کو موقع پر دختوں کی کٹائی کو رکوانے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروانے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے درختوں کی کٹائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جنگلات کی کٹائی کو حیات اور نسل دشمنی قرار دے کر ملزمان کو گرفتار کروایا مقدمہ نمبر 464/19 کے تحت ایف آئی آر درج کروائی ۔

اُنہوں نے کہا کہ ان ماحول دشمن عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا کیونکہ ایسے عناصر کو مثالی سزا ملنی چاہیئے ، ماحول دشمنی ناقابل برداشت جرم ہے ،ایسے افراد کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیں گے ۔ انہیں ایسی سزا ہو گی کہ آئندہ ایسے جرم کا ارتکاب کرنے کا تصوربھی نہ کرسکے ۔

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کے ویژن کلین اینڈ گرین کے تحت جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثراقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.