جہلم

ضلع جہلم میں عوام کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لئے 3 سینٹرز قائم

جہلم: ضلع جہلم میں عوام کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے 3 سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ضلع جہلم میں عوام کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے 3 سینٹرز کورونا ویکسی نیشن سینٹر بمقام گورنمنٹ کمپری ہنسیو سکول جہلم، کورونا ویکسی نیشن سینٹر سپیشل ایجوکیشن سکول سوہاوہ اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر بمقام سپیشل ایجوکیشن سکول نزد حوالات پنڈدادن خان قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹرز میں 50 سال سے زائد افراد صبح 10 سے دن 3 بجے اور شام ساڑھے 8 بجے سے رات 12 بجے تک کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا سکتے ہیں، اس کے علاوہ 3 سینٹرز فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے قائم کیے گئے ہیں جس کے اوقات کارصبح 8 بجے تا دن 3 بجے تک ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا ویکسینیشن سنٹرز بروز جمعہ کو بند رہیں گے جبکہ عوام کی سہولت کے لیے بروز اتوار کو کھلے رہیں گے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button