سوہاوہاہم خبریں

نوجوان سیاستدان راجہ زاہد عزیز کے تعاون سے سوہاوہ کے واحد کرکٹ گراونڈ کا افتتاح

سوہاوہ: نوجوان سیاستدان راجہ زاہد عزیز کے تعاون سے سوہاوہ کے واحد کرکٹ گراونڈ کا افتتاح ، سابق یوسی چیئرمین چوہدری فوق شیرباز کی خصوصی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان سیاستدان سابق امیدوار حلقہ پی پی پچیس راجہ زاہد عزیز نے سوہاوہ میں نوجوانوں کے دیرینہ مطالبے کو اپنی ذاتی گرہ سے پور ا کرتے ہوئے راجہ زاہد کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کیا جس میں خصوصی طور پر چوہدری فواد کے کزن سابق چیئرمین یونین کونسل لدھڑ چوہدری فوق شیر باز نے شرکت کی ۔

راجہ زاہد عزیزنے اپنی جیب سے نوجوانوں کے لئے گراونڈ کو سالانہ کرایہ پر حاصل کیا اور اسٹیڈیم کے لئے خصوصی تعاون کیا جس کے بعد نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پور ا ہوا ۔ ہر دور میں نوجوانوں کو کرکٹ گراونڈ کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا لیکن سابقہ تمام حکومتوں نے سوہاوہ میں نوجوانوں کو کھیلنے کے لئے کوئی گراونڈ نہ مہیا کیا جس پر نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت گراونڈ کو سالانہ کرایہ پر حاصل کر کے اپنی تفریحی سرگرمیوں کو پورا کرتے تھے جس سے انہیں پریشانی کا سامنا تھا۔

راجہ زاہد عزیز نے نوجوانوں کے اس مطالبہ کو پورا کیا اور کرکٹ اور فٹ بال گراونڈ کے سالانہ کرایہ کی ذمہ داری اپنے سر لی اور نوجوانوں کو گراونڈ مہیا کیا جس پر نوجوانوں اور اہلیان سوہاوہ نے راجہ زاہد عزیز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button