پنڈدادنخان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے چار ارب روپے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: فواد چوہدری نےکہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے چار ارب روپے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے، سوئی گیس کا سروے علاقہ میں چھ سے آٹھ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے چیئر مین تحصیل پریس کلب حکیم سید اختر بخاری سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ میں لیبر کالونی کی منظوری ہوگئی ہے، پہلے فیز میں غریب مائنروں کے لیے پانچ سو مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ للِہ موٹر وے انٹر چینج سے جہلم تک نو ارب کی لاگت سے ون وے سڑک کی تعمیر اگلے سال سے شروع ہوجائے گی، پنڈدادنخان شہر کی تعمیر و ترقی صفائی کی ناقص صورتحال اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ورلڈ بینک سے بات ہورہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہوگی، پسماندہ علاقوں میں اب عملی کام ہوں گے، زبانی جمع خرچ کا دور ختم ہوچکا ہے۔ علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ جلالپور کندوال نہر کا اربوں روپے مالیت کا منصوبہ اسی سال شروع کیا جارہا ہے، اب صرف نعرے نہیں بلکہ عملی کام کا وقت آگیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.