جہلماہم خبریں

سول ہسپتال جہلم کی پارکنگ کے ٹھیکیدار نے پارکنگ فیس کی وصولی کی بجائے انٹری فیس وصول کردی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پارکنگ میں لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول ، پارکنگ کے ٹھیکیدار نے پارکنگ فیس کی وصولی کی بجائے انٹری فیس وصول کردی ، ہسپتال میں آنے والے مریض اور ان کے لواحقین سراپا احتجاج ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی پارکنگ میں بااثر ٹھیکیدار کے غنڈوں نے جنگل کا قانون نافذ کر دیا ، ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے سفید پوش اور غریب مریضوں اور ان کے لواحقین سے پارکنگ کی بجائے انٹری فیس وصول کرنی معمول بنا لیاہے ، جبکہ صوبہ بھر میں انٹری فیس نام کا کوئی وجود نہیں ۔

بااثر ٹھیکیدار کے کارندے سول ہسپتال کے داخلی گیٹ پر سائیکل ، موٹر سائیکل ، کاروغیرہ کے ڈرائیوروں سے انٹری فیس کی رقم وصول کر لی جاتی ہے اس طرح فیس ادائیگی کے باوجود مریضوں کے لواحقین جتنی بار دن کے اوقات میں ہسپتال آئیں انہیں ہر بار انٹری فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

متاثرہ افراد نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ سول ہسپتال میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button