ضلع جہلم نے ایک بار پھر صحت کے شعبہ میں پنجاب بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0

جہلم: سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب زاہد اختر زمان اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی زیرصدارت پنجاب کے تمام اضلاع سے سی ای اوز کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر تمام اضلاع میں صحت عامہ کی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مقررہ اہداف کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور انکی ٹیم کو سراہا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے تمام شعبہ جات کی ماہ فروری 2019 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام چیف ایگزیکٹیو افسران کی جانب سے شعبہ صحت کے انڈیکیٹرز کے مطابق اسکورنگ کی گئی ا ورنتائج میں ضلع جہلم نے اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پورے پنجاب میں پہلا نمبر حاصل کیا۔

ٹاپ پوزیشن ضلع میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور انکی ٹیم کو زبردست سراہا، انکا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں دن رات اچانک دورے کرنے سے کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ ٹیم ورک کی بدولت ضلع کی پوزیشن کو نمایاں کیا جا سکا ہے انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مریضوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.