جہلماہم خبریں

عمران خان کی قیادت میں ملک میں عوامی راج قائم ہوگا۔ فواد چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی آج ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے ۔جس کی بنیادی و جہ پی ٹی آئی کا انقلابی منشور اور چیئرمین عمران خان کی دیانتداری اور وطن سے محبت ہے۔

ان خیالات کا اظہارترجمان پی ٹی آئی نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہے جسے اس ملک کی سب سے بڑی عدالت نے صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ جاری کیا، یہی وجہ ہے کہ آج آزادامیدواربڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف جس جہاد کا آغاز کیا اس کے ثمرات اب عوام کے سامنے آنے شروع ہو چکے ہیں ، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برسوں کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور ملک سے سابق بااثر کرپٹ حکمران جماعت کے راج کا خاتمہ ممکن ہواہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں عوامی راج قائم ہوگا، رشوت، کرپشن ، بدعنوانی ، ناانصافی ، قبضہ مافیا کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button