جہلم

بچوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، سکولوں کی کینٹینوں کے معائنے

جہلم: ہمارے بچے ہمارا مستقبل، بچوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، اسکول کینٹینوں پر کاربونیٹیڈ کولا ڈرنکس کی فروخت کی پابندی پر عمل درآمد کی چیکنگ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں اسکولوں کی چیکنگ۔

جہلم اور اس کے گردونواح میں موجود30 اسکولوں کی کینٹینوں کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران ہدایات جاری کی گئیں کہ کاربونیٹیڈ مشروبات جس میں کیفین ، فاسفورس ایسڈاورمصنوعی مٹھاس شامل ہے یہ مشروبات بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے مضر صحت ہیں۔

ا سکولوں میں ان مشروبات کو رکھنا اور بیچنا قانوناُ جرم ہیں اور جن اسکولوں سے ڈرنکس برآمد ہوئے انھیں وارنگ نوٹسس جاری کر دیے بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے فریش جوس، دودھ بہتر ہیں اور اس کے علاوہ والدین کو ہدایات جاری کی بچوں کوگھر سے سے لنچ باکس دے کربھیجا کریں۔گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی صوبے بھر میں اسکولوں کی چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بچوں کی محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے اسکولوں کی چیکنک کا عمل جاری رہے گا۔

روز مرہ کاروائیوں میں مین بازار کالا گجراں جہلم میں موجود ندیم پان شاپ کوڈی جی پنجاب فود اتھارٹی کے حکم پر ڈی سیل کر دیا گیااورگٹکا ون ٹو ون کے280پیکٹ، رتن کے140پیکٹ، گرو جی کے 20پیکٹ، جے ایم کے15پیکٹ، ڈے اینڈ جی کے 18پیکٹ،پان رنگ کے 10پیکٹ اور گٹکا 2100کے15پیکٹ کو تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button