سوہاوہ

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے قبل تاجر ٹیکس جمع کروائیں۔ شیخ حبیب اللہ ایڈووکیٹ

سوہاوہ: ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر سے قبل تاجر ٹیکس جمع کروائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد اب کسی قسم کا عذر نہیں ہو نا چاہئیے۔

یہ بات معروف قانون دان اور ماہر ٹیکس لاء شیخ حبیب اللہ ایڈووکیٹ نے ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس گزاروں کیلئے بے شمار سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جو تاجروں کے کاروبار کو قانونی شکل دینے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان نہ صرف اپنا کاروبار پھیلانے میں سہولت محسوس کرتے ہیں بلکہ ان پر کاروباری اداروں کا اعتماد بھی بحال رہتا ہے نادہندگان کو کاروبار اور سرکاری معاملات میں پریشانی سے بچنے کیلئے ایف بی آر کی مقرر کر دہ 30ستمبر کی حتمی تاریخ سے قبل ٹیکس جمع کروا دینا چاہئیے اس سلسلہ میں ہماری ماہرانہ قانونی رہنمائی ہر وقت دستیاب ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button