دینہاہم خبریں

نئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے چارج سنبھالتے ہی جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا

دینہ: کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے چارج سنبھالتے ہی جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا، بہت جلد جہلم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی متوقع، بڑے بڑے ناموں کے خلاف کارروائی جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے صحافیوں کے بائیکاٹ کے بعد جہلم میں کرپشن کے الزامات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے اور کمشنر کا تبادلہ بھی اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے انچارج کو کمشنر راولپنڈی تعینات کیے جانے کو سرکاری حلقوں میں اہم تصور کیا جا رہا ہے اور چارج سنبھالنے ہی جہلم کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متعلق ریکارڈ طلب کرنا بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے آغاز کی نوید بھی ہو سکتا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن جہلم میں انتظامیہ پر کرپشن کے الزامات اور پہلے دن سے تعیناتی پر ہونے پرچہہ مگوئیوں پر کیا رپورٹ مرتب کرتے ہیں اور اعلی احکام اس پر کیا کارروائی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button