ڈپٹی کمشنر سیف انور کا اٹھارویں صدی میں تعمیر ہونیوالا گردوارہ بھائی کرم سنگھ جہلم کا خصوصی دورہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اٹھارویں صدی میں تعمیر ہونیوالا گردوارہ بھائی کرم سنگھ جہلم کا خصوصی دورہ کیا، دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو، پی ایس او طیب علوی، راجہ وقار،نعیم بھٹی اور دیگر موجود تھے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے تاریحی مقامات کی تزئین و آرائش وقت کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر نے ڈویلپمنٹ افسران کو ہدایت دی ہے کہ گردوارہ کی پرانی تصویروں اور نقش کے مطابق اس کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائیگا

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ گردوارے کا ترقیاتی کام اس سے قبل 1938 میں شروع کیا گیا جو 1944 میں مکمل ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ایسے مقامات کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں کام مکمل ہونے پر سکھ یاتریوں اور دیگر سیاہوں کے لئے گردوارہ بھائی کرم سنگھ کو کھولا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے گردوارہ بھائی کرم سنگھ کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے خصوصی ڈاکومینٹری بنوا کر اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.