سوہاوہ

محمد شیراز کیانی کی جانب سے پرائمری سکول بھت مست کیلئے کرسیوں کی خریداری کیلئے فنڈز کی فراہمی

سوہاوہ: محمد شیراز کیانی چیئرمین اختر ویلفیئر کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول بھت مست کے لئے کرسیوں کی خریداری کے لئے فنڈز کی فراہمی، سکول انتظامیہ اور اہل علاقہ کی جانب سے اظہار تشکر۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سماجی شخصیت محمد شیراز کیانی چیئرمین اختر ویلفیئر کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول بھت مست کے طلباء کے لئے کرسیوں کی خریداری کے لئے فنڈز کی فراہمی عمل میں لائی گئی۔

اختر ویلفیئر کے آپریشنل منیجر امتیاز احمد کیانی نے محمد شیراز کیانی کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم سکول انتظامیہ کے حوالے کی۔ انکی اس مخلصانہ کاوش پر سکول انتظامیہ اور اہل علاقہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button