جہلم

المرکز کی ذیلی تنظیم سی ڈی سی کے زیر اہتمام فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

جہلم: المرکز کی ذیلی تنظیم سی ڈی سی کے زیر اہتمام کفیل سکولنگ سسٹم میں سکول کے بچوں اور جھگیوں میں رہائش پذیر افراد کے لئے فری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے مریضوں کا مفت چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کیں ۔

اس موقع پر ایگزیکٹو پروگرام ڈائریکٹر آف کفیل چیئرپرسن محترمہ رمشا صلاح الدین نے بتایا کہ ہمارا مقصد جھگیوں میں مقیم افراد کے بچوں کو مفت بنیادی تعلیم کی فراہمی ہے جس کے لئے معاونین ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں ، فی بچے کی تعلیم فی معاون نے اپنے ذمے لی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسوقت 100 کی تعداد میں بچے زیر تعلیم ہیں جن کو قابل اساتذہ زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ، گریڈ 5 تک جاری اس سکو ل میں اسلامی تعلیمات سمیت دنیاوی تعلیم کے لئے ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلا رہے ہیں۔

اس موقع پر صدر سی ڈی سی چوہدری جاوید اقبال ، کرنل (ر) عبید مرزا، ارشد مبارک ، ڈاکٹر صباء ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مطیع اللہ ، امین میرسمیت دیگر اراکین و عہدیداران المرکز اور کفیل سکولنگ سسٹم بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button