للِہ انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے پنڈدادنخان کے 2 تاجروں کو لوٹ لیا

0

پنڈ دادنخان: تھانہ للِہ کے علاقہ للِہ انٹر چینج کے قریب ڈکیتی ، سفید کپڑوں میں ملبوس شخص نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے دو تاجروں کو لوٹ لیا، ڈاکو تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، پولیس کھلی کچہریوں میں مصروف رہی ڈاکو اپنا کر کے چلتے بنے۔

تفصیلات کے مطابق للِہ خوشاب روڈ پر انٹر چینج کے قریب ممبر صوبائی اسمبلی کے پٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں نے کوتیاں کے تاجر کو ساتھی سمیت لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ سفید کپڑوں میں ملبوس شخص نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے دو تاجروں کو لوٹ لیا۔

کار میں سوار دو افراد نے ممتاز اور فیاض شاہ کو للِہ انٹر چینج کے قریب روکا کہ آپ نے میری کار کو ٹکر ماری ہے میرے ساتھ تھانے چلو، مبینہ ڈاکو تاجروں کے ساتھ کار میں بیٹھ گئے، ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے لوٹ لئے۔

للِہ خوشاب روڈ پر ڈکیتی کی چوتھی واردات ہے، تحصیل پنڈدادنخان میں پولیس کھلی کچہریوں میں مصروف رہی جبکہ ڈاکو سڑکوں پر ۔ سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگ میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اور موٹر وے پر سفر نا ممکن ہو گیا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.