جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

جہلم: ماہ جو ن تا اگست 2018میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر جہلم پولیس نے امتناع منشیات آرڈینس کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے 103مقدمات درج کیے اور اس سلسلے میں ملزمان سے چرس13.625کلو گرام،شراب1165لیٹر ،ہیروئن4.175کلو گرام،تھنر300لیٹر،سپرٹ300لیٹربرآمد کی۔اسلحہ آرڈینس کی خلاف ورزی پر 62مقدمات درج کیے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 02عدد گنیں،رائفل02عدد،پسٹل30بور52عدد،ریوالور01عد د،چاقو01عدد برآمد کیے گئے اسی طرح قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر02مقدمات درج کیے گئے جس میں 07ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ماہ جون تا اگست قتل کے 14مقدمات درج ہوئے جن میں سے 12مقدمات ٹریس کیے جا کر 33ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔متعدد مقدمات میں مطلوب کیٹیگریAکے 13اور کیٹیگری Bکے 83مجرمان اشتہاریو ں کو گرفتار کیا گیا ۔ٹوٹل 96مجرمان اشتہاریوں کو گزشتہ 03ماہ میں گرفتارکیا گیا۔

ضلع جہلم میں امن برقرار رکھنے کے سلسلے میں نقص امن کی بابت انسدادی کاروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس نے 90کس اشخاص کے خلاف قلندرہ جات اور کاروائی زیر دفعہ107/150کی بابت 130قلندرہ جات مرتب کیے۔گزشتہ 3ماہ میں آوارہ گروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین اضلائی ڈکیٹ گینگ ـمحسن گینگ کو گرفتار کیا گیا جن کا طریقہ واردات موٹر سائیکل سواروں کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ان سے موبائل اور نقدی چھینا تھا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button