
جہلم: ڈھوک عبداللہ کی رہائشی خاتون نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام CID کی اینکرپرسن بن کر سادہ لوح افراد کو لوٹتے ہوئے گرفتار ، گروہ میں شامل 2 کارندے بھی پولیس نرغے میں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ڈھوک عبداللہ گلی نمبر 5 کی رہائشی خاتون نبیلہ زوجہ کامران منیر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دیپالپور میں نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی کے پروگرام سی آئی ڈی کی اینکر پرسن بن کر سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرکے لکشمی بٹور رہے تھے کہ مقامی افراد نے مشکوک جانتے ہوئے تھانہ دیپالپور میں نوسر باز گروہ کی اطلاع دی ۔
تھانہ دیپالپور کے تفتیشی افسر نوشیروان چانڈیونے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کرے گروہ کی سرغنہ سمیت تینوں نوسربازوں کو گرفتار کرے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔