صوبائی اداروں کے زیر استعمال مختلف محکموں کے نصف درجن سے زائد ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھول دیا گیا

0

سوہاوہ: صوبائی اداروں کے زیر استعمال مختلف محکموں کے نصف درجن سے زائد ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھول دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف محکموں کے ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ، ریسٹ ہاؤسز کی آمدن سے ملحقہ علاقوں کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈز جمع ہونگے۔
ریسٹ ہاؤسز کو پہلے صرف سرکاری اداروں کے سربراہان اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے تھے، لیکن اب عام عوام کے استعمال کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔
اس سے حاصل ہونے والی آمدن سے نہ صرف ملحقہ علاقوں کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے فنڈز جمع ہوں گے بلکہ ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی بہتر طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.