جہلم

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں ایک اور مضر صحت شے پر پابندی لگا دی

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں ایک اور مضر صحت شے پر پابندی لگا دی۔حکام نے سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں چھالیہ کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

سائنٹیفک پینل کی رپورٹ کے مطابق چھالیہ منہ، گلے اور معدے کے سرطان کا باعث بنتی ہے۔ سائنٹیفک پینل نے چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو کام بند کرنے کے لیے 31 اپریل 2018ء تک کی مہلت دی ہے۔مہلت ختم ہونے کے بعد چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جہلم سمیت پنجاب بھر میں ضلعی فوڈ اتھارٹیاں سخت کارروائی کریں گی۔

سائنٹیفک پینل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چھالیہ کا استعمال فوری طور پر ترک کر دیں کیونکہ یہ مضر صحت اور نقصان دہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button