چوٹالہ اور جلالپورشریف پولیس کا پتنگ بازوں اور شرابیوں کے خلاف گیرا تنگ، 3 افراد گرفتار

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر چوٹالہ اور جلالپورشریف پولیس کا پتنگ بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ، 3 ملزمان گرفتار، 20 پتنگیں، 2 دھاتی ڈوریں، 20 لیٹر شراب برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم ریحان شاہ سے 20پتنگیں اور 2عدد دھاتی ڈوریں برآمد کی۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ملزم محمد یعقوب سے 20لیٹر شراب برآمد کی اور نشہ شراب کی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ملزم محمد امتیاز کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.