دینہ مین چوک میں گندے نالے کا سوراخ بند ہو جانے کی وجہ سے گٹر کا گندا پانی مین چوک میں کھڑا ہو گیا

0

دینہ: مین چوک میں گندے نالے کا سوراخ بند ہو جانے کی وجہ سے گٹر کا گندا پانی مین چوک میں کھڑا ہو گیا، ایک ہفتہ گزر گیا لیکن بلدیہ دینہ نالے کا سوراخ نہ کھول سکی، جس کی وجہ سے عوام کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ مین چوک میں نالے کا سوراخ بند ہونے کی وجہ سے گٹر کا گندا پانی ایک ہفتہ سے مین چوک میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے پورے شہر میں بدبو اور غلاظت پھیلی ہوئی ہے جبکہ تاجر برادری نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اے سی دینہ اپنے دفتر تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں انھوں نے بھی دینہ چوک کا دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے دینہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں کوئی صفائی کا انتظام نہیں۔

مین چوک میں کافی دنوں سے نالہ بند پڑا ہے جس کی وجہ سے بدبو اور غلاظت پورے شہر میں پھیلی ہوئی ہے جبکہ کوڑا اٹھانے والی ٹرالی صبح کی بجائے دن کو گند اٹھانے آتی ہے جس کی وجہ سے منگلا روڈ پر ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور ٹرالی سڑک کے درمیان کوڑا گراتی ہوئی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہر میں گند ہی گند پڑا رہتا ہے اور بلدیہ اہلکاروں کو کوئی بھی نہیں پوچھتا دینہ میں اس بار مچھر مار سپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بھی بھر مار ہے۔

دینہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اعلی حکام سے نوٹس لینے اور بلدیہ دینہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.