ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد یونس گوندل کے بھتیجے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

0

پنڈدادنخان: ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد یونس گوندل کے بھتیجے چوہدری ارسلان عمر اور بھانجے چوہدری حارث زمان کی دعوت ولیمہ غریبوال میں ہوئی ، یہ دعوت ولیمہ ایک سیاسی اکٹھ بن گئی، اس دعوت ولیمہ میں ضلع بھر سے ممتاز سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور دعوت کی رونق میں اضافہ کیا۔

شرکت کرنے والوں میں چوہدری فیصل ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل ، سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ، جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم خان ۔ چیئرمین یونین کونسل ساؤوال چوہدری عبدالغفور، چیئرمین یونین کونسل گول پور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ ، چیئرمین یونین کونسل دولت پور راجہ محمود، چوہدری شفقت بلال گوندل، سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل کے صاحبزادے چوہدری بلال نذر گوندل، ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اقبال اور راجہ حسنین و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ان شخصیات نے نئے شادی شد ہ جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.