جہلم

جہلم کے جنرل پوسٹ آفس میں پوسٹ مینوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو سکا

جہلم: جنرل پوسٹ آفس میں پوسٹ مینوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو سکا، نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ضلعی ہیڈ کوارٹر کے اکلوتے جنرل پوسٹ آفس میں پوسٹ مینز کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہوئی جس کے باعث ڈاک کی تقسیم کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، شہریوں کو بروقت خطوط کی ترسیل ممکن نہیں ہو پا رہی۔

تفصیلات کے مطابق 30سال قبل جب شہر کی آبادی محض چند ہزار نفوس پر مشتمل تھی اس وقت جہلم شہر کے لئے 2 درجن سے زائدڈاکیے ڈاک کی ترسیل کی خدمات سرانجام دیتے تھے اب شہر کی آبادی 2لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

محکمہ ڈاکخانہ نے آسامیوں میں اضافہ کرنے کی بجائے نئی بھرتیوں پرپابندی عائد کر رکھی ہے بھرتی پوسٹ مینزاپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جس کے باعث شہریوں کو برقت ڈاک کی ترسیل نہیں ہو پارہی جس کی وجہ سے شہریوں نے پاکستان پوسٹ کو خیرآباد کہتے ہوئے نجی کورئیر کمپنیوں کے ذریعے خط و کتابت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ آبادی کے تناسب کے حساب سے پاکستان پوسٹ خالی آسامیوں پر پوسٹ مینزکی بھرتی کے ساتھ ساتھ آسامیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہری ایک مرتبہ پھر سرکاری ادارے پر اعتماد کرتے ہوئے ڈاک کا سلسلہ شروع کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button