پنڈدادنخان

وکٹوریہ پل کو مرمت کرکے جلد از جلد عوام کیلئے راستہ کھولا جائے۔ سید قاسم حسین شاہ بخاری

پنڈدادنخان: یونین کونسل ہرن پور کے قصبہ پیرو والا کوٹ کی سماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید قاسم حسین شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چک نظام پل کے دونوں اطراف موٹر سائیکلوں اور راہ گیروں کی سہولت کے لئے لوہے کی نئی چادریں بچھانے پر ریلوئے کے بے حد مشکور ہیں پل کی ایک سائیڈ کا کا م پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے دوسری سائیڈ کا آدھا کام مکمل کرنے کے بعد ٹھیکیدار نے آدھے حصے پر کام ادھورا چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے کام بند ہے ٹھیکیدار سے پوچھا تو اس نے بتا یا کہ جو کام مکمل کر چکا ہوں ریلوئے افسران نے مجھے پیسے نہیں دیے منصوبے پر کام جاری تھا تو ریلوئے افسران نے کام بند کروا دیا، ریلوئے افسران نے کشتیوں کے ٹھیکیدار سے مبینہ کمیشن وصول کر رہے ہیں کمیشن کی خاطر دونوں اطراف کی عوام کو اذیت سے دوچار کر دیا گیا ہے کشتیوں والے دریائے جہلم پر عوام اور موٹر سائیکلوں سے منہ مانگے دام وصول کرکے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چک نظام پل پر موٹر سائیکلوں سے اور عوام کی گزرگاہ سے دونوں اضلاع کی عوام فائدہ اٹھاتے ہیں ریلوئے افسران صرف کمیشن کی خاطر پراجیکٹ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں میری وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کافی الفور حل نکالیں ریلوئے افسران کو ایک ہفتہ کے اندر نامکمل کام جلد مکمل کرانے کے احکامات جاری کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button