ڈومیلی

جماعت اسلامی بڑاگواہ کی جانب سے درس قرآن کا اہتمام

ڈومیلی: جماعت اسلامی ڈومیلی زون کی جانب سے بڑاگواہ میں درس قرآن کا اہتمام، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم اور علامہ مفتی قربان علی خطیب جامع مسجد عظمت اسلام جہلم نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں جماعت اسلامی ڈومیلی زون کی جانب درس قرآن کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈاکٹر قاسم محمود امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم،علامہ مفتی قربان علی خطیب جامع مسجد عظمت السلام جہلم ، سفیر حمزہ طاہر صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم اور سابق صدر جے آئی یوتھ حبیب رضابٹ سمیت اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

درس قرآن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔مفتی قربان علی نے شرکاء کو قرآن کا درس دیا اور قرآن وسنت کے مطابق عمل کرنے اورچلنے پر زور دیا۔اللہ کی رسی کو مظبوطی سے پکڑ لو۔

ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب میں کہاکہ سب دوستو بھائیوں اور بچوں کا جنہوں نے اپناقیمتی وقت نکال کر تشریف لائے، جماعت اسلامی نے ضلع بھر میں درس قرآن کے حوالے سے محفلوں کا آغازکیاہواہے جس میں مختلف ہمارے دوست درس دینے کی کلاس لیتے ہیں۔اللہ پاک سے یہی دعاہے کہ ایسے ہی یہ کام چلتارہے اور اس میں ہمیں کامیابیاں عطافرمائے۔

محفل کا اختتام پذیر ڈاکٹر قاسم محمود نے اپنے کلمات پیش کرکے کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button