پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان، پھل سبزیاں اورگوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان ،پھل سبزیوں،گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی آٹے چینی کی قلت،ذمہ داران گرانفروشوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں، تحصیل بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں سے آٹا چینی بھی غائب، چکیوں پر ملاوٹ شدہ آٹا بھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ،سڑک کنارے کھڑے ریڑی بان بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں اور ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں خود ساختہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، ذمہ دارن کی بے حسی کے باعث گرانفروشوںنے انت مچا دی، پھل سبزیاں اور گوشت من مانے ریٹس پر فروخت ہونے لگے، دکانوں کے علاوہ سڑک کنارے کھڑے ریڑی بان بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے ان کے پاس نہ تو ریٹ لسٹ موجود ہوتی ہے نہ ہی SOPپر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

تحصیل بھر میں بنائے گئے یوٹیلٹی سٹوروں پر نہ تو آٹا مل رہا ہے نہ ہی چینی دالیں بھی برائے نام موجود ہوتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو دیگر دکانوں سے آٹا مہنگے داموں خریدنا پڑتاہے جبکہ چینی فی کلو 105 سے 110روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ آٹا چکیوں پر ملاوٹ شدہ آٹا2600سے 27سو روپے فی من فروخت ہو رہا ہے تحصیل بھر میں ذمہ داران کی بے حسی کے باعث گرانفروش دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں ہر ایک اپنی من مرضی کے ریٹ وصول کر رہا ہے جبکہ غریب مہنگائی کی چکی میں پسے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے استدعا کی ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا چینی و دیگر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس کے موثر اقدامات کئے جائیں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button