سوہاوہاہم خبریں

پولیس اور عوام کا ساتھ جرائم پیشہ افراد کی نیندیں حرام کر دیتا ہے۔ ڈی ایس پی رانا شبیر

سوہاوہ: پولیس اور عوام کا ساتھ جرائم پیشہ افراد کی نیندیں حرام کر دیتا ہے۔پولیس پر اعتماد کر کے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں۔میرے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم سید مصطفی تنویر کی طرف سے ضلع بھر میں پولیس اور عوام میں ہم آہنگی اور اعتماد کو بحال کرنے کے کی مہم کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سوہاوہ رانا شبیر نے گزشتہ روز جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آپ کی دوست اور ہمدرد ہے پولیس کو اپنا ساتھی سمجھے اور اپنے ارد گرد موجود جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں، میرے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں اور آپ کسی بھی شکایت کی صورت میں میرے پاس تشریف لائیں۔

ڈی ایس پی سوہاوہ نے کہا کہ منشیات فروش اس معاشرے کا ناسور ہیں اور یہ ہماری نوجوان نسل کے قاتل ہیں آپ کو چاہے کہ پولیس کے معاون بنے اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری تھانہ میں اطلاع دیں یا مجھے بتائیں۔

انہوں نے شہریوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ پولیس تھانہ سوہاوہ میں انشاء اللہ کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور کسی ٹاؤٹ کو تھانہ میں حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ پولیس پر اعتماد کریں اور اپنے ارد گرد آنے والے مشکوک کرایہ داروں یا ایسی سرگرمیوں کے متعلق فوری پولیس کو مطلع کریں جس سے معاشرے میں بد امنی یا کسی حادثہ کا اندیشہ ہو۔

ڈی ایس پی سوہاوہ نے بتایا کہ انشاء اللہ ہر جمعہ کو تحصیل سوہاوہ کی مساجد میں شہریوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button