پنڈدادنخان

ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان، آر ایچ سی جلالپورشریف اور بی ایچ یو دھریالہ جالپ میں ہیلتھ ویک کا انعقاد

دھریالہ جالپ (الحاج ریاض احمدسے) پنجاب بھر کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان،رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف اور بیسک ہیلتھ یونٹ دھریالہ جالپ میں ہفتہ ہیلتھ (صحت میلہ) کا انعقاد ۔

تفصیلات کے مطابق خادمِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ پنجاب بھر میںصحت میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرپنڈدادنخان، رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف اور بیسک ہیلتھ یونٹ دھریالہ جالپ میں مورخہ 19/02/2018 بروز سوموار تا 24/02/2018 بروز ہفتہ تک ہفتہ ہیلتھ ( صحت میلہ) کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، مڈوائف اور ڈسپنسرز شرکت کرکے عوام الناس کی خدمت کریں گے۔

بیسک ہیلتھ یونٹ دھریالہ جالپ کے انچار ڈاکٹر اختر مالک نے صحافیوں کو بتایا کہ صحت میلہ میں لوگوں کے ہر قسم کے ٹیسٹ مفت کیے جائیں گئے ساتھ ہی ساتھ مریضوں کو فری میڈیکل چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ بھر سے جتنی بھی تعداد میں مریض آئیں ان کا علاج بھی تسلی بخش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button