جہلم

میونسپل کارپوریشن جہلم نے واٹر سپلائی بلز کی ریکوری شروع کر دی

جہلم: میونسپل کارپوریشن جہلم نے واٹر سپلائی بلز ریکوری شروع کر دی، 1 ماہ میں 14 لاکھ سے زائد کی ریکوری کر کے واجبات سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران عبدالرحمن ڈار اور ان کی ٹیم نے واٹر سپلائی اور سیوریج کی ریکوری مہم تیز کر دی ہے۔

انہوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 مہینے کے اندر 14 لاکھ کی ریکارڈ ریکوری کی ہے ، اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن شہریوں نے واٹر سپلائی اور سیوریج کی سہولیات حاصل کر رکھی ہیں انہیں میونسپل کارپوریشن کے واجبات ادا کرنا ہونگے اور واجبات ادا نہ کرنے والوں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے واجبات کی ادائیگی کے لئے خبردار کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود اگر شہریوں نے واجبات ادا نہ کئے تو ان کے خلاف معزز عدالت سے رجوع کرکے واجبات وصول کئے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button