جہلم

روہتاس روڈ پر ہیوی ٹریفک نے اہل علاقہ کا جینا حرام کر دیا، ڈمپروں کے نیچے آ کر متعدد شہری اور بچے جاں بحق

جہلم: روہتاس روڈ پر ہیوی ٹریفک نے اہل علاقہ کا جینا حرام کر دیا،ڈمپروں کے نیچے آ کر متعدد شہری اور بچے جاں بحق، انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ پر گنجان آبادی کے درمیان سے گزرنے والے تیز رفتار ڈمپروں نے اہل علاقہ کا جینا حرام کر دیا ہے انتہائی تنگ روڈ پر سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں اور اب تک دس کے قریب افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں ڈمپروں کی زد میں آ کر جان سے جا چکے ہیں ڈی سی جہلم کی جانب سے کئی مرتبہ اس روڈ پر ہیوی ٹریفک پر پابندی لگائی گئی لیکن اس پر عمل درآمد آج تک نہیں ہو سکا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملوٹ کرش سے آنے والی ٹریفک کیلئے متبادل سڑک موجود ہونے کے باوجود ڈمپر ڈرائیور اسی روڈ کو استعمال کرتے ہیں دوسری جانب روہتاس روڈ کے شروع میں ہی درجنوں چنگ چی رکشہ کے نشی ڈرائیورز نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو ہر وقت ٹریفک جام کئے رکھتے ہیں اور راستہ چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرنے والے شہریوں پر تشدد کرنا معمول بنا ئے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ روہتاس روڈ پر ہیوی ٹریفک پر پابندی لگائی جائے اور چنگ چی مافیا کے زیر قبضہ سڑک کو خالی کروایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button