ہر دلعزیز شخصیت کے مالک عابد حسین رضائے الٰہی سے دیوان حضوری میں وفات پاگئے

0

سوہاوہ: دیوان حضوری کی ہردلعزیز شخصیت چوہدری عابد حسین حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی، کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں کی شرکت، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دیوان حضوری کی ہردلعزیز شخصیت چوہدری عابد حسین حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی، کاروباری شخصیات مرزا عبدالغفار (پی پی پی سوہاوہ) ، چوہدری بشارت حسین وحید ( پی ٹی آئی سوہاوہ)، چوہدری شوکت علی، صغیر حسین چیمہ، چوہدری جاوید اقبال سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد چوہدری عابد حسین کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی۔

مرحوم چوہدری عابد حسین معروف معلم چوہدری صابر حسین کے بیٹے، سابق ڈپٹی ڈی ای اوچوہدری منظور حسین، پوسٹماسٹر چوہدری بشیر آزاد ، صوبیدار (ر) چوہدری مشتاق حسین کے بھتیجے، سوہاوہ کے نوجوان تاجر چوہدری عبدالرحمن اور چوہدری مہران عابد کے والد تھے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

گزشتہ روز اچانک انکی طبیعت زیادہ خراب ہوئی جس کے بعد انکو شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد لیجایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے کہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ مرحوم اپنی زندگی میں انتہائی خوش اخلاق اور ملنسارانسان تھے اور دوسروں کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہتے تھے۔ انکی اچانک وفات سے پورے گاؤں کی فضا انتہائی سوگوار ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.